سندھ
کراچی میں زہریلے کھانے سے ہلاک بچوں کے والدین نے ریسٹورنٹ مالکان کو معاف کردیا
کراچی: کراچی کے علاقے کلفٹن میں ریسٹورینٹ میں زہریلے کھانے سے ہلاک 2 بچوں کے والدین نے ریسٹورنٹ مالکان کو معاف کرتے ہوئے کیس ختم کرنے کی درخواست کردی ہے۔پیرکوسندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے علاقے کلفٹن کے ریسٹورنٹ ایریزونا گرل میں زہریلے کھانے سے دو بچوں کی ہلاکت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
ہلاک ہونے والے بچوں کے والدین عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ ہم نے واقعے کے ذمہ داروں کو معاف کردیا ہے، مزید کوئی کارروائی نہیں چاہتے۔وکیل خواجہ نوید نے کہا کہ فریقین میں سمجھوتہ ہوگیا ہے اور مقدمہ ختم کرنا چاہتے ہیں۔ سندھ ہائیکورٹ نے راضی نامے کی نقول ٹرائل کورٹ میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔