سندھ

اومنی گروپ کے چراغ کا جن مراد علی شاہ ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کہتے ہیں کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے استعفیٰ نہ دیا تو ہم عملی اقدامات کریں گے۔


کراچی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اومنی گروپ کا جن مراد علی شاہ ہے اور امنی گروپ کا چراغ رگڑنے سے ہی سارے کام ہوتے تھے، سندھ بنک سے 54 ارب روپے کا قرض اومنی کو دیا گیا۔

فواد چوہدری کراچی میں آئی بی اے کی تقریب میں شرکت کریں گے جبکہ گورنر ہاؤس میں پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات آرٹس کونسل کا دورہ  بھی کریں گے۔

مراد علی شاہ پر تنقید کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پی پی کو موقع دینا چاہتے ہیں کہ خود فیصلہ کرے کیونکہ مراد علی شاہ عوام کے مفاد کیخلاف کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن کی ٹانگیں کمزور ہوتی ہیں وہ گھبراتے ہیں، مراد علی شاہ کے حلقہ انتخاب کے حالات دیکھیں جہاں ڈاکٹر ہیں تو دوائیں نہیں اسکول ہے تو ٹیچر نہیں اور اگر ٹیچر ہے تو فرنیچر نہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سندھ کو ملنے والا پیسہ جائز خرچ ہوتا تو کوئی گلہ نہ کرتا لیکن سندھ کا پیسہ سندھ کے عوام پر نہیں لگ رہا بلکہ پیسہ بیرون ملک جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سندھ کے لوگوں کو حوصلہ دینے آئے ہیں، ہم نظام کو سپورٹ کرتے ہیں مگر تبدیلی ناگزیر ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سندھ کے عوام کا پیسہ لندن میں خرچ ہو رہا ہے، کراچی کا کیا حشر ہو رہا ہے؟ کہ پیسے نہیں۔ تبدیل کا سفر شروع ہوا ہے اور ہم چاہتے ہیں پی پی خود تبدیلی لے آئے۔ انہوں نے کہا سندھ کے لوگ بھی تبدیلی چاہتے ہیں اور سندھ سے پی پی کے ارکان نے خود ہم سے رابطہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت آئی تو پیٹرول کی کیا قیمت تھی؟ مہنگائی بڑے لوگوں کے لئے آئی ہے۔ حکومت 5 سال پورے کرے گی اور وفاق کی کمپنیوں کے زریعے منصوبے مکمل کریں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نئی ایڈور ٹائزنگ پالیسی لے کر آ رہے ہیں جس میں اشتہارات کو تنخواہوں کی ادائیگی سے منسلک کر دیں گے۔ اشتہارات کے بقایاجات کی مد میں 50 کروڑ جاری کر دیئے ہیں۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اب پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی پارٹی نہیں بچی کیونکہ باقی سارے تو جیلوں میں ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کیخلاف 27 لاکھ کے نیب کیس کے سوا کوئی کیس نہیں لیکن اس کو ختم کونا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ رضا ربانی 27 سال سے سینیٹر ہین اور ہمیشہ بزنس کلاس سے سفر کرتے ہیں لیکن میں نے وفاقی وزیر ہوتے ہوئے اکانومی میں سفر کیا۔

پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو سے متعلق فواد چوہدری نے کہا کہ بلاول صاحب ابھی بچے ہیں اور بچے غیر سیاسی ہوتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان 25 جنوری کو سندھ کا دورہ کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close