سندھ

فواد چوہدری کے بیانات کو پی ٹی آئی کے اپنے اراکین اسمبلی سیریس نہیں لیتے، مرتضیٰ وہاب

کراچی: مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کے بیانات سے متعلق ان کے اپنے اراکین اسمبلی سیریس نہیں لیتے، پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی گرفتاری کا جواب نیب نے خود دے دیا ہے، گزارش صرف یہ ہے کہ نیب لوگوں کو ہراساں کرنا چھوڑ دے۔ سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مشیر اطلاعات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ نیب نے جو جو تفصیلات طلب کی ہیں ہم نے انہیں فراہم کی ہیں، جو لوگ ہمارے خلاف سازشیں کر رہے ہیں وہ ذرا اپنے حریفوں پر نظر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت عوامی مسائل سے بے خبر ہے، پوائنٹ اسکورنگ کرنے کے سوا انہیں عوام کے مسائل سے غرض نہیں۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری 77 فیصد کم ہوگئی ہے، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق پونے تین ارب ڈالر گزشتہ دنوں اسٹاک مارکیٹ سے نکالے گئے ہیں، اس کے اثرات چھوٹے سرمایہ کاروں پر پڑیں گے، پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کرکے عوام سے کئے وعدوں پر کام کریں۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت نے ہمیشہ آباد گاروں کو سبسڈی دی ہے، اس سبسڈی کا فائدہ عام عوام کو ملتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close