سندھ

ہم نے آصف زرداری کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن فائل کردی ہے

تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ جو قوم سے وعدہ کیا تھا وہ وعدہ پورا کردیاہے، ہم نے آصف زرداری کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن فائل کردی ہے، یقین ہے عدالت میری التجا سنے گی۔
تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے ہماری پٹیشن قبول کرلی ہے، اربوں کے اثاثے ہیں، ہم نے ثبوتوں کے ساتھ جمع کرادیئے ہیں، انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ عدالت درخواست پر جلد سماعت کریگی، کیس اب عدالت میں ہے، اس پر زیادہ بات نہیں کرنی چاہئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close