سندھ
منی لانڈرنگ کیس، پیپلزپارٹی کا سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ
یپلزپارٹی نے منی لانڈرنگ کیس میں سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، آصف زرداری نے قانونی ماہرین کو نظرثانی درخواست تیار کرنے کی ہدایت کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی نے منی لانڈرنگ کیس میں سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مجوزہ اپیل میں نیب تفتیش اور ریفرنس اسلام آباد منتقلی کے فیصلے پرنظر ثانی کی جائے،اپیل میں موقف اختیار کیا جائے گاکہ جے آئی ٹی نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کابیان قلمبند ہی نہیں کیا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا جائے گاکہ منی لانڈرنگ سے متعلق جے آئی ٹی کوکالعدم قراردیاجائے اورمنی لانڈرنگ کیس کراچی میں جاری رکھاجائے۔