سندھ

آصف علی زرداری آمروں اور کٹھ پتلیوں کے بنائے مقدمات سے سرخرو ہوچکے ہیں

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان اور سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا کہ آصف علی زرداری آمروں اور کٹھ پتلیوں کے بنائے مقدمات سے سرخرو ہوچکے ہیں، وہ کسی اور مخلوق کی نہیں بلکہ اللہ اور عوام کی حمایت سے سرخرو ہوئے۔
سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا کہ آج بھی آصف علی زرداری کے خلاف وہی باتیں کر رہے ہیں جو آمروں کے قدموں میں پڑے رہے، یہ وہی لوگ ہیں جو ضیا اور مشرف جیسے آمروں کے آگے جھکے رہے۔

مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کو اللہ کا آسرا ہے اس لئے وہ کسی آمر اور کٹھ پتلی کے آگے نہیں جھکتے، پہلے بھی آصف علی زرداری جھوٹے مقدمات سے بری ہوئے اب بھی سرخرو ہوں گے۔

واضح رہے کہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہے کہ آصف زرداری کا کیس نواز شریف اور شہباز شریف سے ایک لاکھ گنا زیادہ خطرناک ہے، انہیں اللہ کے سوا اب کوئی نہیں بچاسکتا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close