سندھ

سپریم کورٹ کے حکم کے برخلاف وزیراعلیٰ سندھ کی شادی ہالز کو جاری نوٹسز واپس لینے کی ہدایت

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کو شادی ہالز کو جاری نوٹس واپس لینے کی ہدایت کردی۔ ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کراچی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر بلدیات سعید غنی، وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں شادی ہالز کے حوالے سے اور رہائشی پلاٹس کی کمرشل پلاٹس میں تبدیلی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو شادی ہالوں کو جاری کئے جانے والے نوٹسز فوری واپس لینے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ شادی ہالز ایسوسی ایشن کے تحفظات دور کریں گے، سپریم کورٹ کے حکم میں واضح لکھا ہے کہ ایس بی سی اے کارروائی کرنے سے پہلے پورے معاملے کا جائزہ لے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 200 رجسٹرڈ شادی ہالز ہیں لیکن اجازت کے بغیر بنے ہوئے شادی ہالز کو 45 روز کا وقت دیا جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر بلدیات کو عدالتی حکم کے تحت کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close