سندھ
ملک میں کوئی بھی طبقہ پی ٹی آئی کی حکومت سے خوش نہیں ہے، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ
کھوٹکی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ابھی بھی اس پر قائم ہوں کہ تحریک انصاف کی حکومت میں پاکستان ڈوبتا ہوا نظر آرہا ہے۔ اندرون سندھ کے علاقے گھوٹکی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ملک میں کوئی بھی طبقہ پی ٹی آئی کی حکومت سے خوش نہیں ہے، اس حکومت میں پاکستان ڈوبتا ہوا نظر آرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ آئین کی سمجھ اب تک پی ٹی آئی کو نہیں آئی ہے، پہلی بار پی ٹی آئی کو حکومت ملی ہے، جلد سمجھ آجائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت اپنے آئینی اختیارات پر قائم رہے گی، تو ٹکراؤ کی کوئی بات نہیں ہوگی، امید ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنا آئینی و قانونی کردار ادا کریگی۔