Featuredسندھ

چیلنج کرتا ہوں سعید غنی اور وسیم اختر استعفیٰ دیں، پھر میں بھی استعفیٰ دوں گا، فردوس شمیم نقوی

کراچی: سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ سعید غنی نے استعفے کا اعلان کیا، چیلنج کرتا ہوں سعید غنی، وسیم اختر استعفیٰ دیں پھر میں دوں گا، کراچی میں کل کاروباری حلقوں میں بے چینی پیدا کی گئی، سندھ حکومت نے ایس بی سی اے کو ٹھیکے پر دیا ہوا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہیں نہیں لکھا کہ 500 عمارتیں کو گرایا جائے، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کراچی کو اپنی اصل شکل میں بحال کیا جائے۔

انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں چور بیٹھے ہیں، ایس بی سی اے میں پہلے منظور کاکا تھے اب افتخار قائم خانی ہے، پاکستان تحریک انصاف کراچی کو اس کی اصل شکل میں واپس لائے گی، ارکان اسمبلی استعفیٰ کی بات تو کرتے ہیں لیکن فیصلوں کو پڑھتے تک نہیں ہیں، جب شہر میں عمارتین بن رہی تھیں تو اس وقت افسران کہاں تھے؟۔ انہوں نے کہا کہ جن افسران کی موجودگی میں عمارتیں بنائی گئی ہیں ان کے خلاف بھی سخت کارروائی ہونی چاہیئے، جب افسران کی جیبیں گرم ہوتی ہیں تو ان کی آنکھیں بند ہوجاتی ہیں۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ بڑے عہدوں پر بیٹھے لوگ مافیا کا حصہ ہیں جو اپنے مفادات کے حصول کے لئے کام کر رہے ہیں، گیارہ سال سے حکومت کرنے والوں نے کراچی کا برا حال کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن کراچی کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں جب کہ لوگوں نے کراچی کو لوٹ کھسوٹ کا ذریعہ بنایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سازشوں کو بے نقاب کرنے آئے ہیں، یہاں کروڑوں روپے منی لانڈرنگ کے ذریعے ملک سے باہر بھیجے جا رہے ہیں۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ شادی ہال ہٹانے کے لئے آرڈر کیسے پاس ہوئے، کوئی بلڈنگ ایس بی سی اے کی منظوری کے بغیر نہیں بنائی جاسکتی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں چور بیٹھے ہیں، تمام چوروں کو سندھ حکومت نے فرار کرایا ہے۔ فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ عدالتی احکامات میں کسی 5 سو شادی ہال گرانے کا آرڈر نہیں، کراچی میں کل کاروباری حلقوں میں بے چینی پیدا کی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close