سندھ

بینک کا سیکورٹی گارڈ لاکرز لوٹ کر فرار

پاکستان ویوز(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے ڈیفنس کے بینک میں تعینات سیکورٹی گارڈ لاکرز لوٹ کر فرار ہوگیا، سیکورٹی گارڈ کی شناخت منظور کے نام سے ہوئی ہے جو مستونگ کا رہائشی ہے اور گذشتہ چھ ماہ سے بینک میں نائٹ شفٹ میں تعینات تھا۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق سکیورٹی گارڈ پچھلے 5 سال سے مذکورہ کمپنی میں ملازم تھا اور 6 ماہ قبل ہی مذکورہ بینک پر نائٹ شفٹ میں تعینات کیا گیا تھا، پولیس اور دیگر تفتیشی ٹیموں نے بینک سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم 10 لاکرز میں رکھا سامان لوٹ کر فرار ہوئے، لوٹی جانے والی رقم میں 63 لاکھ روپے اور ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے امریکی ڈالرز شامل ہیں

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close