سندھ

پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کی لڑائی نے پورے سندھ میں بے ضابطگیوں کی مثالیں قائم کی ہیں، علی حسین نقوی

کراچی: مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی نے تمام اضلاع کے سیکریٹری جنرل اور سیکریٹری سیاسیات کو آئندہ بلدیاتی انتخابات 2019ء کی بھرپور تیاری کی ہدایات جاری کی ہیں۔ صوبائی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے ایک ہدایت نامہ میں انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کا جلد انعقاد متوقع ہے لہذٰا سندھ کے تمام اضلاع اپنی ترجیحات کا فوری تعین کرکے ٹارگٹڈ یونین کونسلز کی فہرستیں مرتب کرکے انتخابی پینلز کی تشکیل کا عمل شروع کردیں اور شعبہ سیاسیات سندھ مکمل رپورٹ جلد ارسال کریں۔ علی حسین نقوی نے کہا کہ سندھ بھر میں بلدیاتی نظام مفلوج ہے، عوام پانی، بجلی، گیس اور دیگر ضروریات زندگی سے محروم ہیں، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر شہریوں کے لئے وبال جان بننے ہوئے ہیں۔

علی حسین نقوی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم کی آپسی لڑائی نے کراچی سمیت پورے سندھ میں انتظامی بے ضابطگیوں کی سنگین مثالیں قائم کی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، تاحال کسی بھی سیاسی و مذہبی جماعت کے ساتھ الائنس یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، مرکزی پولیٹیکل کونسل کی مشاورت کے بعد باقائدہ اعلان کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close