Featuredسندھ

نیب کراچی ریجن کے تمام پراسیکیوٹرز نے استعفیٰ دے دیا

کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی ریجن کے تمام پراسیکیوٹرز نے تنخواہ کم ہونے کی وجہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔استعفیٰ دینے والوں میں زاہد حسین بالادی، رزاق ڈنو کلہوڑو، کیلاش اشوک واسوانی، نیاز حسین میرانی، خالد محمود اعوان اور ہمایوں حمید شامل ہیں۔پراسیکیوٹرز نے اپنا استعفیٰ پراسیکیوٹر جنرل کو بھیج دیا ہے۔ذرائع کے مطابق مستعفی ہونے والے تمام پراسیکیوٹرز نے تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔ نیب پراسیکیوٹرز ایک لاکھ دس ہزار سے چالیس ہزار کے درمیان تنخواہیں لے رہے تھے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ تنخواہیں بڑھا کر ایڈووکیٹ جنرل کے پراسیکیوٹرز کے برابر کی جائیں۔مستعفی ہونے والوں کا کہناتھا کہ ہم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن محکمے نے حوصلہ افرائی نہیں کی، ہم بڑے بیورو کریٹس کیخلاف کیسز چلاتے ہیں جس کے لیے ہمیں دھمکیاں بھی ملتی ہیں لیکن محکمہ کی جانب سے سیکیورٹی نہیں دی جاتی اور کام کا دباؤ بھی بہت زیادہ ہے۔یاد رہے کہ نیب کراچی ان دنوں شرجیل انعام میمن اور ڈاکٹر عاصم سمیت دیگر کئی اہم مقدمات کی پیروی کررہا ہے اور نیب پراسیکیوٹرز کے استعفیٰ دینے کے باعث میگا کرپشن کے تمام کیسسز التوا کا شکار ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close