کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 12 مئی کیس میں میئر کراچی وسیم اختر اور عمیر صدیقی سمیت 21 ملزمان پر ترمیم شدہ فرد جرم عائد کردی، تمام افراد نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ سانحہ 12 مئی کیس میں میئر کراچی وسیم اختر، عمیر صدیقی سمیت 21 ملزم عدالت میں پیش ہوئے، جن پر ترمیم شدہ فرد جرم عائد کردی گئی، تمام ملزموں نے صحت جرم سے انکار کردیا، تمام ملزمان پر 4 مقدمات میں فرد جرم عائد ہوئی۔ مفرور 17 ملزمان پر عبدالزاہد کی گرفتاری کے باعث ترمیم شدہ فرد جرم عائد ہوئی، ملزم عبدالزاہد نے درخواست ضمانت بھی دائر کر رکھی ہے۔ درخواست ضمانت پر سرکاری وکیل نے دلائل مکمل کرلئے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2 مارچ تک ملتوی کردی۔