Featuredسندھ

پی ٹی آئی نے سندھ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے نئی حکمت عملی بنالی

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ میں مختلف اضلاع کیلئے پیکجز تیار کر رہی ہے، جس کا اعلان وزیراعظم عمران خان دورے کے دوران کریں گے، فنڈز روکنے اور گیس کی بندش کے الزامات بے بنیاد ہیں، سندھ کے تین ہسپتالوں پر شور بھی بلا جواز ہے، یہ وفاق کی ملکیت ہیں۔ ادھر پی ٹی آئی نے سندھ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے نئی حکمت عملی بنالی۔ اندرون سندھ اداروں کی حالت زار اور عوام کی بدحالی دکھانے کا ٹاسک لئے اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی پی ٹی آئی ایم پی ایز کے ہمراہ سانگھڑ گئے۔

دوسری جانب تحریک انصاف نے کراچی میں چمکتا دمکتا صفائی مہم کا پرومو جاری کردیا اور شہر قائد کے مسائل حل کرنے کے پلان بھی بتائے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ صفائی مہم کامیابی سے جاری ہے، ایک ماہ کے دوران 234 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 115 نمٹائی جاچکیں، مہم کو پورے شہر تک پھیلایا جائے گا۔ ایم این اے آفتاب صدیقی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی کراچی پر خصوصی توجہ ہے جلد بڑے پیکج کا اعلان کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close