سندھ

پیپلز پارٹی کا علیم خان کرپشن کیس میں وزیراعظم عمران خان کو بھی شاملِ تفتیش کرنیکا مطالبہ

کراچی: پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مولا بخش چانڈیو نے علیم خان کرپشن کیس میں وزیراعظم عمران خان کو بھی شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میں مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ اگر علیم خان پر کرپشن یا ناجائز اثاثوں کا الزام ہے، تو عمران خان بھی اس زد میں آتے ہیں، شوکت خانم، نمل اور تحریک انصاف کو بھی علیم خان کروڑوں روپے سالانہ چندہ دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کچن سے لے کر گاڑیوں، جہاز اور ہیلی کاپٹر کا خرچہ بھی علیم خان دیتے رہے ہیں، پوری دنیا کو پتا ہے کہ علیم خان وزیراعظم عمران خان کے خرچے اٹھاتے رہے ہیں، لہٰذا علیم خان کرپشن کیس میں وزیراعظم عمران خان کو شامل تفتیش کیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close