سندھ
ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن امجد اللہ مستعفی
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن امجد اللہ خان مستعفی ہوگئے ہیں۔
امجد اللہ خان نے اپنی استعفے میں کہا ہے کہ وہ بانی تحریک اور ایم کیوایم کے وفا دار ہیں، موجودہ حالات میں فاروق ستار کے ساتھ کام نہیں کرسکتے ، اس لیے اپنے عہدے اور ذمہ داریوں سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ امجد اللہ خان ایم کیو ایم میں شامل ہونے سے قبل تحریک انصاف میں شامل تھے اور این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار تھے تاہم پولنگ سے ایک روز قبل وہ پارٹی چھوڑ کر ایم کیو ایم میں شامل ہوئے تھے۔