سندھ

سندھ میں خاندانی منصوبہ بندی کا پروگرام کامیابی سے چل رہا ہے۔

زیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں سندھ پاپولیشن ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، وزیراعلیٰ سندھ کو ٹاسک فورس کے طالب لاشاری نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں خاندانی منصوبہ بندی کا پروگرام کامیابی سے چل رہا ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ مردم شماری میں سندھ کی آبادی کم دکھائی گئی ہے، ہماری آبادی کے بڑھنے کے دو اسباب ہیں، ایک وجہ قدرتی پیدائش ہے جب کہ دوسری لوگوں کی نقل مکانی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2017 کی مردم شماری سے ثابت ہوا کہ آبادی کے بڑھنے کی شرح 2.4 فیصد سالانہ ہے، پاکستان کی آبادی 207.8 ملین ہے جبکہ سندھ کی آبادی 47.8 ملین ہے جو ہم سمجھتے ہیں کم دکھائی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ بڑھتی آبادی سے روزگار کے ذرائع، صحت کی سہولیات، تعلیم، خوراک، رہائش وغیرہ کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں، آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے چائلڈ میرج رسٹرینٹ ایکٹ، ریپروڈکٹیو ہیلتھ رائیٹس بل، پاپولیشن پالیسی آف سندھ 2016 جیسے اقدامات کیے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close