سندھ

مقدمہ کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا کوئی جواز نہیں، مراد علی شاہ

سپریم کورٹ نے جعلی اکاؤںٹس کیس میں مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو زرداری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے ساتھ کیس کو نیب کے حوالے کرنے کا حکم بھی دیا تھا جس کے خلاف وزیراعلیٰ سندھ نے درخواست دائر کردی ہے۔

مراد علی شاہ نے سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کی جس میں وفاق، نیب اور جے آئی ٹی کو فریق بنایا گیا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ جے آئی ٹی نے جعلی اکاؤنٹس معاملہ کی تحقیقات کرنا تھی لیکن جے آئی ٹی میرے خلاف جعلی اکاؤنٹس ٹرانزیکشنز میں ملوث ہونے کا ثبوت نہ لاسکی۔
درخواست میں کہا گیا کہ سندھ اسمبلی نے شوگر ملز کو سبسڈی کی منظوری دی اور سبسڈی دینے کی قرار داد پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان کی جانب سے پیش کی گئی، مقدمہ کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے جب کہ تحریری فیصلہ میں جے آئی ٹی رپورٹ سے نام نکالنے کے زبانی حکم کو شامل نہیں کیا گیا، معاملہ پر عمل در آمد بینچ تشکیل دینے کا بھی جواز نہ تھا لہذا سپریم کورٹ فیصلہ پر نظر ثانی کرے۔

دوسری جانب سابق صدر آصف زرداری نے سپریم کورٹ میں نظر ثانی کیس کی جلد سماعت کی درخواست دائر کردی ، جلد سماعت کی درخواست ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ اور شہباز کھوسہ کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ انصاف کے تقاضوں کے پیش نظر نظر ثانی کو 12 فروری کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے، نظر ثانی درخواست پر 12 فروری کو سماعت کی جائے۔
واضح رہے سپریم کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close