Featuredسندھ

اگر ملکی معیشت کیلئے قرضہ لینا ضروری ہے تو وزیراعظم کو یہ کام کرنا چاہیئے، سعید غنی

کراچی: سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کا لفظ غیر پارلیمانی نہیں ہے، اگر ملکی معیشت کیلئے قرضہ لینا ضروری ہے تو وزیراعظم کو یہ کام کرنا چاہیئے اور شرمندہ نہیں ہونا چاہیئے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کا لفظ غیر پارلیمانی نہیں ہے، الیکشن 2018ء میں قواعد و ضوابط کے خلاف بہت سے کام ہوئے ہیں، تحریک انصاف کو سلیکٹڈ کے لفظ پر اعتراض کرنے کے بجائے اپنی کارکردگی کو بہتر کرنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ وہ پارلیمنٹ میں آیا کریں گے اور سوالوں کے جواب دیا کریں گے لیکن اب وہ اسمبلی میں نہیں آتے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ملکی معیشت کیلئے قرضہ لینا ضروری ہے تو ان کو یہ کام کرنا چاہیئے اور شرمندہ نہیں ہونا چاہیئے، اگر وزیراعظم یہ کہیں گے کہ یوٹرن بڑے لیڈر کی نشانی ہے تو کوئی بھی ان کی بات پر یقین نہیں کرے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close