سندھ
وزیر اعلیٰ سندھ سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے چین کے قونصل جنرل نے ملاقات کی ہے جس میں صوبے کی ترقی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق دونوں ملکوں کے رہنماوں کے درمیان ہونے والی ملا قات میں دو طرفہ تعلقات اور اقتصادی راہداری کے امور پر بات چیت کی گئی ۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے چینی قونصل جنرل کو اجرک اور سندھی ٹوپی پیش کی ۔