سندھ

شرجیل انعام میمن کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔

چیف جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال کے روبرو پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا نام ای سی ایل میں خارج کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

پراسیکیوٹرنیب کے مطابق شرجیل میمن جیل میں ہیں، کرپشن کے سنگین الزامات کا سامنا کررہے ہیں۔ شرجیل میمن پرمحکمہ اطلاعات سندھ میں پونے چھ ارب روپے کرپشن کا الزام ہے۔ دائردرخواست میں موقف اپنایا گیا کہ علاج کے لیے ملک سے باہرجانا چاہتا ہوں نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جواب جمع نا کرانے پرعدالت برہم ہوگئی۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو 19 فروری تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close