سندھ
رائے ونڈ مارچ کی تیاریاں عروج پر، کراچی سے تبدیلی ایکسپریس چل پڑی
کراچی : تحریک انصاف کا قافلہ کراچی سے لاہور کے لئے روانہ ہو گیا، قافلے کی روانگی نے شاہراہ فیصل پر ٹریفک جام کر دیا ۔
پاکستان تحریک انصاف کا یہ قافلہ اندرون سندھ سے ہوتا ہوا 30 ستمبر کی صبح لاہور پہنچے گا ۔ تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی کا کہنا تھا کہ رائےونڈ مارچ تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہو گا ۔
قافلے کے لئے خصوصی بس بھی تیار کی گئی ہے جس کا نام تبدیلی ایکسپریس رکھا گیا ہے ، یہ بس قافلے کی قیادت کرے گی ۔ قافلے کی روانگی کے وقت شاہراہ فیصل پر بدترین ٹریفک جام ہو گیا اور سینکڑوں گاڑیاں چار گھنٹے تک ٹریفک جام میں پھنسی رہی ۔ بعد میں اہلکاروں نے پہنچ کر ٹریفک کے نظام کو کنٹرول کیا ۔