سندھ

حکومت بیرونی دباؤ پر اسرائیل کیساتھ تعلقات قائم کرنے کا فیصلہ کرنے جارہی ہے، صاحبزادہ ابوالخیر

حیدرآباد: جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے اسرائیل سے مشروط تعلقات قائم کرنے کے بیان کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بیان سے حکومت کے عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں اور یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ حکومت نے بیرونی دباؤ پر جس طرح اس سے قبل چند فیصلے کئے ہیں اسی طرح بیرونی دباؤ پر اسرائیل کیساتھ تعلقات قائم کرنے کا فیصلہ بھی کرنے جارہی ہے، جو فلسطین کے بارے میں بانی پاکستان کی سوچ اور ان کے قائم کردہ اصولوں کے سراسر منافی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے نہ صرف آزادی فلسطین کی جدوجہد کو سخت نقصان پہنچے گا، بلکہ آزادی کشمیر کی جدوجہد بھی اس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل حکومت کے ایک ممبر نے پارلیمنٹ میں اسرائیل کے حق میں بیان دیا تھا، اب یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ یہ سب کچھ ایک پلاننگ کے تحت کیا جارہا ہے اور آہستہ آہستہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی راہ ہموار کی جارہی ہے، جو پاکستان کے غیور مسلمانوں کو کسی صورت قبول نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close