سندھ

محکمہ تعلیم سندھ میں کرپشن پر عالمی بینک نے فنڈنگ روک دی

2013 میں عالمی بینک اور محکمہ تعلیم سندھ کے درمیان معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت عالمی بینک سندھ میں تعلیم کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے فنڈنگ کررہا تھا۔ عالمی بینک نے محکمہ تعلیم میں بہتری کے لئے دو سال کے دوران 55 ارب روپے جاری کئے تھے۔

معاہدے کے تحت ملنے والی رقم کو انتظامی و مالی معاملات اور اساتذہ کے بہتر معیار پر خرچ کیا جانا تھا۔ اس کے لیے 17 گریڈ کے نئے کیڈر کے افسران تعینات ہونے تھے لیکن محکمہ تعلیم پرانے کیڈر کے افسران کا تبادلہ کر کے ان ہی سے کام لیتا رہا۔ عالمی بینک نے کئی بار اخراجات پر تحفظات کا اظہار کیا لیکن محکمہ تعلیم کے افسران درست رپورٹ نہ دے سکے۔ جس کے بعد عالمی بینک نے محکمہ تعلیم سندھ کے کئی منصوبوں کو فنڈز روک دی ہے، اس کے علاوہ عالمی بینک نے رواں سال کے لیے ریفارم سپورٹ یونٹ کو بھی فنڈ دینے سے معذرت کرلی ہے، اساتذہ کی تربیتی پروگرام کی فنڈنگ جاری رکھی گئی ہے تاہم اس میں بھی کمی کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close