سندھ

سندھ فوڈ اتھارٹی کہاں کہاں جائے، لوگوں کو خود بھی احتیاط کی ضرورت ہے، شہلا رضا

کراچی: رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شہلا رضا کا کہنا ہے کہ سندھ فوڈ اتھارٹی کہاں کہاں جائے، لوگوں کو خود بھی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ کراچی کے ہوٹل میں مضر صحت کھانا کھانے سے 5 بچوں کی ہلاکت پر رہنما پاکستان پیپلزپارٹی شہلا رضا نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی ہلاکت کا واقعہ بہت افسوسناک ہے تاہم سندھ فوڈ اتھارٹی کہاں کہاں جائے، لوگوں کو خود بھی احتیاط برتنے کی ضرورت۔

واضح رہے کہ کراچی کے ہوٹل میں مضر صحت کھانا کھانے سے 5 بہن بھائی جاں بحق ہوگئے جب کہ والدین کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں والدہ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، جاں بحق بچوں میں ڈیڑھ سال کاعبدالعلی، 4 سال کا عزیز فیصل، 6 سال کی عالیہ، 7سال کا توحید اور 9 سال کی صلویٰ شامل ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close