سندھ

سندھ پولیس میں جدید آئی ٹی کیڈر فورس کے قیام کا فیصلہ

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سی پی او میں قائم سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا ،آئی جی سندھ کے مطابق سندھ حکومت نے کیڈر فورس کے قیام کی منظوری دیدی ہے، جس میں آر او, فارنزک, مددگار 15 ,سی سی ٹی وی کیمراز اور ہیومن ریسورس پر مشتمل آئی ٹی کیڈر فورس میں بھرتی کئے جائیں گے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ کیڈر فورس ڈی آئی جی و ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی سی پی او کے ماتحت فرائض انجام دیگی سندھ پولیس کے مختلف شعبہ جات و یونٹس کے تقریباّ 229 افسران و جوانوں کو سافٹ ویئر کے حوالے سے تربیت دی جائیگی۔

دوسری جانب آئی جی سندھ نے ملک کے تمام جیلوں کے قیدیوں اور ضمانتوں پر رہا ملزمان کی تفصیلات حاصل کرنے کی ہدایت جاری کردیں ،ان کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں کے آئی جیز کو شیئرنگ کے حوالے جامع سفارشات تیار کر کے ارسال کی جائیں تاکہ کسی بھی صوبے کے مفرور اشتہاری اور مطلوب ملزمان کے کریمنل ریکارڈ کی باہمی شیئرنگ کی بدولت انکی گرفتاریوں کو یقینی بنایا جاسکے۔

انھوں نے کہا کہ سندھ پولیس کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تربیت سے بھرپور استفادہ کے لیئے سخت محنت کرنا ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close