سندھ

ملک سنگین بحران سے گزر رہا ہے، بھارت کو منہ توڑ جواب دیا گیا ہے، امیر بخش بھٹو

حیدرآباد: تحریک انصاف سندھ کے صدر امیر بخش بھٹو نے کہا ہے کہ ملک سنگین بحران سے گزر رہا ہے، بھارت کو منہ توڑ جواب دیا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان 8 مارچ کو تھرپارکر کا دورہ کریں گے۔ وہ حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ امیر بخش بھٹو نے کہا کہ اگر ملک کے حالات ٹھیک ہوئے تو وزیراعظم عمران خان 8 مارچ کو تھرپارکر کا دورہ کریں گے جہاں وہ جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے، اس حوالے سے گزشتہ دنوں اسلام آباد میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی تھی، اس میں انہوں نے تھرپارکر میں جلسہ کرنے کی ہدایت کی تھی، تھرپارکر میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کا وژن لے کر چل رہے ہیں، نیب آزاد ادارہ ہے حکومت کے کنٹرول میں نہیں، نیب ان لوگوں کو گرفتار کررہا ہے جن پر کرپشن کے الزامات ہیں۔

امیر بخش بھٹو نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی کے وزراء یا رہنما گرفتار کئے جارہے ہیں تو اس پر انہیں احتجاج کرنے کے بجائے اپنی بےگناہی کا ثبوت دینا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے کئے جانے والے احتجاج میں صرف پارٹی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ہماری اتحادی جماعت ہے، اگر انہیں کوئی تحفظات ہیں تو انہیں جلد دور کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی چوروں کو تحفظ فراہم کررہی ہے اور چور وزراء اور ایک اسپیکر کیلئے احتجاج کیا جارہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close