سندھ

سندھ میں محرم الحرام کی سیکیورٹی کا پلان تیار

محرم الحرام کا سیکیورٹی پلان تیار ہوگیا، کراچی کی تین سو اڑتالیس امام بارگاہوں پر کڑا پہرا ہوگا، کراچی میں مجموعی طور پر پچیس ہزار چھ سو چوہتر پولیس افسران وجوان مجالس کے مقامات، امام بارگاہوں، جلوسوں کے روٹس پر بلند عمارتوں ودیگر سیکیورٹی فرائض پر مامور کیئے گئے ہیں۔

جن میں پولیس کمانڈوز سمیت آٹھ ہزار نوسو بتیس پکٹس اور تین ہزار نو سو چوراسی موبائل پیٹرولنگ پر مامور افسران وجوان شامل ہیں.

کراچی میں پانچ ہزار ستانوے مجالس اور ایک ہزار ستانوے ماتمی جلوس برآمد ہوں گے، جلوس کی گزرگاہوں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ ہوگی، جلوسوں کی گذرگاہوں پر بم ڈسپوزل اسکواڈ سے ٹیکنکل سوئپنگ کے عملی اقدامات بھی کیئے جائیں گے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں پیسٹھ ہزار سات سو اسی سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close