سندھ
حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملد ر آمد میں ناکام ہے
متحدہ قومی موومنٹ نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں قرار داد جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان کے اہم جز پر عملد ر آمد کرانے میںناکام ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق قرار داد میں کہا گیا ہے کہ حکومت شدت پسندی کے خاتمے کے لیے ذمہ داریاں اور وعدے نبھانے میں ناکام رہی ہے۔قراردادکے متن میں کہا گیا کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدر آمد یقینی بنائے اور اس حوالے سے فوری طور پر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے ۔