سندھ

شرجیل میمن و دیگر کے خلاف شراب برآمدگی کیس کی سماعت 2 اپریل تک ملتوی

کراچی: مقامی عدالت نے سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن و دیگر کے خلاف شراب برآمدگی کیس کی سماعت 2 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن اور دیگر کے خلاف شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پر شرجیل میمن و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، تاہم ملزم زبیر کی عدم موجودگی کے باعث فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ ملزم زبیر بیمار ہے پیش نہیں ہوسکتا ہے، عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزم سے میڈیکل سرٹیفکیٹ طلب کرلیا، کیس کی مزید سماعت 2 اپریل تک ملتوی کردی، شرجیل میمن و دیگر کے خلاف درخشان تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close