سندھ
اشتعال انگیز تقریر کیس، فاروق ستار اور وسیم اختر کی عبوری ضمانت میں توسیع
کراچی: انسداد دہشتگردی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کے دو مقدمات اے کلاس کرنے کے کیس میں فاروق ستار، میئر کراچی وسیم اختر، خواجہ اظہار، رﺅف صدیقی اور دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔ تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی میں اشتعال انگیز تقریر کے دو مقدمات اے کلاس کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
سماعت میں فاروق ستار، میئر کراچی، خواجہ اظہار، روف صدیقی اور قمر منصور عدالت میں پیش ہوئے، پولیس نے فاروق ستار اور دیگر کو بے گناہ ظاہر کردیا۔ عدالت نے فاروق ستار، میئر کراچی، خواجہ اظہار، رﺅف صدیقی اور دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی، عدالت نے حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت پر مدعی مقدمہ کا شناختی کارڈ پیش کیا جائے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 30 مارچ تک ملتوی کردی۔