سیکیورٹی خدشات،اہل سنت والجماعت کی آج کی ریلی منسوخ
ترجمان اہل سنت والجماعت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں لسبیلہ سے تبت سینٹر تک نکالی جانے والی کو منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کارکنان کو کراچی مرکز اہلست والجماعت ناگن چورنگی پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔ ترجمان اہل سنت کے مطابق ریلی سیکیورٹی خدشات کے بعد منسوخ کی گئی ہے۔
یاد رہے ہر سال کی طرح امسال بھی یکم محرم الحرام کو شہادتِ حضرتِ عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موقع پر کراچی سمیت ملک بھر میں اہل سنت والجماعت کی جانب سے ریلیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے، جس میں شرکاء خلیفہ ثانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے حکومت سے یکم محرم کو تعطیل کا مطالبہ کرتے ہیں۔
علاوہ ازیں اہل سنت والجماعت کی جانب سے محرم کے ابتدائی 10 روز کو عشرہ فاروق و حسین کے نام سے منسوب کیا گیا ہے، جبکہ خیبرپختونخوا حکومت نے گزشتہ دو سالوں اس سال بھی یکم محرم کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
قبل ازیں خیبرپختونخوا میں بھی اہل سنت والجماعت کی صوبائی قیادت کی جانب سے ریلی کا انعقاد جاتا تھا تاہم گزشتہ دو سال سے یکم محرم کو حکومت کی جانب سے تعطیل کے اعلان کے بعد کے پی کے میں یکم محرم کی ریلیاں نکالے جانے کا سلسلہ ختم ہوگیا ہے۔