ٹنڈو الہ یار : اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی دوران علاج چل ب
ٹنڈوالہ یار… پیارو لوندتھانے کی حدود میں واقع گوٹھ اللہ ورائیومیں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بننے والی 13سالہ لڑکی دوران علاج چل بسی۔ اس موقع پر مقتول کی والدہ نے صحافیوں کو بتا یا کہ گزشتہ ماہ نامعلوم افراد ہمارے گھر میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر میری بیٹی کو اغواکر کے بلوچستان لے گئے جہاں اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور بچی کو نازک حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے جس کا ہم نے مختلف اسپتالوں میں علاج کر ایا مگر وہ صحت یاب نہ ہو سکی۔
دوسری جانب رابطہ کرنے پر پیاورلوند پولیس کے آفیسر نے صحافیوں کو بتایا کہ مذکورہ واقعہ بروہی برادری کا آپس کا تنازع ہے اور لڑکی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے ہم نے مزید میڈیکل کے لیے رپورٹ بھیجی ہے جبکہ ہم نے لڑ کی کی والدہ کی درخواست پر حکیم ،قادر،فدا حسین ،عزیز اور چار نامعلوم افراد کے خلاف اغوا اور زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور جلد ان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ –