رینجرز اہلکار کی گرفت گرم، وزیراعظم کی گرمجوشی پر مبنی تھی
رینجرز اہلکار کی گرفت گرم گرفت تھی آج وزیراعظم کی گرفت میں گرم جوشی تھی۔ گرم گرفت اور گرم جوشی میں فرق ہے۔
رہنماﺅں کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم نے فاروق ستار سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی سربراہی والی ایم کیو ایم پاکستان کو مانتے ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان ملک کے سیاسی اور پارلمیانی نظام کا حصہ ہے۔
وزیراعظم سے فاروق ستار کے مختصر ملاقات کی‘ نوازشریف سے مزید ملاقات کے لئے وقت مانگ لیا۔ وزیراعظم نے فاروق ستار کے گلے شکوے سننے کیلئے اسحاق ڈار کو قریب بلایا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان کا استقبال کر رہے تھے تو اس دوران ڈاکٹر فاروق ستار نے ان سے مصافحہ کیا‘ مصافحے کے ساتھ ہی ڈاکٹر فاروق ستار نے وزیراعظم سے ملاقات کا وقت مانگا اور بات چیت کی۔
فاروق ستار نے وزیراعظم کو بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان سیاسی،پارلیمانی نظام کاحصہ ہے،ہم محب وطن ہیں،کراچی کے امن کیلئے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔اس دوران وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو اشارے سے اپنے پاس بلایا اور فاروق ستار کی بات سننے کی ہدایت کی۔