سندھ

تاجروں کو پھر سے بھتے کی پرچیاں ملنے لگیں

دکانداروں کا کہنا تھا کہ بھتہ خوری کئی برسوں سے جاری ہے اور گزشتہ چند روز کے دوران درجنوں تاجروں کو بھتے کی پرچیاں بھی بھیجی گئی ہیں۔ احتجاج کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کے افسران موقع پر پہنچ گئے اور مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے گا، جبکہ بھتی خوروں کے خلاف بھی بھرپور کارروائی کی جائے گی۔ اس یقین دہانی پر مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے، جس کے بعد سڑک کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں گارڈن سمیت اولڈ سٹی ایریا، شہر کے سب سے اہم تجارتی مرکز بولٹن مارکیٹ، لیاری، سائٹ، ناظم آباد، اورنگی ٹاﺅن، بدلیہ ٹاﺅن، نارتھ کراچی، گلبہار، ملیر، منظور کالونی، کورنگی، لانڈھی سمیت دیگر علاقوں میں مسلح گروپوں کی جانب سے تاجروں اور صاحب حیثیت لوگوں کو بھتے کی رقم کیلئے پرچیاں بھیجنے کا سلسلہ ایک بار پھر زور پکڑگیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close