سندھ

تجزیہ کار مظہر عباس نے کالعدم تنظیموں کو مضبوط کرنے میں پیپلز پارٹی کے کردار کی وضاحت کردی

کراچی: سینئر تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیموں کو مضبوط کرنے میں ماضی کے پیپلز پارٹی کے وزیر داخلہ نصیر اللہ بابر کا بہت اہم کردار رہا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ آج بلاول جن وزراء کی طرف اشارہ کررہے ہیں تو دیکھنا یہ ہے کہ کیا اب بھی ان وزراء کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ دن قبل سابق وزیر داخلہ رحمان ملک خود کہہ چکے ہیں کہ میں نے خود حافظ سعید کی تفتیش کروائی اور ان کو کسی معاملے میں ملوث نہیں پایا تو اس پر بلاول کیا کہیں گے؟

ان کا کہنا تھا کہ چین مولانا مسعود اظہر کے حوالے سے قرارداد صرف پاکستان کی وجہ سے ویٹو نہیں کررہا ہے بلکہ چین یہ تکنیکی بنیادوں پر کررہا ہے، یو این سکیورٹی کونسل کو چاہیئے کہ پہلے امریکہ سے پوچھے کہ عراق کے حوالے سے کیمیائی ہتھیاروں کی خبریں کیوں جھوٹ نکلیں، اس کے نتیجے میں ابو غریب جیل ملی اور بہت سے بے گناہ لوگ جاں بحق ہوئے اور ان کو پکڑا بھی گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close