سندھ
کراچی میں نیب کی کارروائی، سیکرٹری کے ڈی اے نجم زمان اور پروجیکٹ ڈائریکٹر حسن میمن گرفتار
کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے جعلی بینک اکاﺅنٹس کے حوالے سے کارروائی کرتے ہوئے سیکرٹری کے ڈی اے نجم زمان اور پروجیکٹ ڈائریکٹر حسن میمن کو گرفتار کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے جعلی بینک اکاﺅنٹس کے حوالے سے کارروائی کرتے ہوئے سیکرٹری کے ڈی اے نجم زمان اور پروجیکٹ ڈائریکٹر حسن میمن کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان پر کلفٹن میں مندر اور لائبریری کے پلاٹس دینے کا الزام ہے، نیب نے دونوں ملزمان کا راہداری ریمانڈ حاصل کرلیا، ملزمان کو کل اسلام آباد منتقل کیاجائے گا، ملزمان کے پاس جعلی اکاﺅنٹس کیس کی معلومات ہیں۔