سندھ
پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں میں 5فیصد سے زائد اضافہ غیر قانونی قرار
سندھ ہائیکورٹ میں پرائیویٹ سکولز کی فیسوں میں اضافے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ، عدالت نے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد 5فیصد سے زائد اضافے کے حق میں دائر سکول مالکان کی درخواستیں مسترد کر تے ہوئے فیسوں میں غیر معمولی اضافے کو غیر قانونی قرار دیدیا۔
عدالت نے محکمہ تعلیم کو پرائیویٹ سکولز کیلئے نافذ قواعد پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم بھی دیا ۔ عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ فیسوں میں سالانہ پانچ فیصد سے زیادہ اضافہ غیر قانونی ہے ۔