سندھ

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کار حادثے میں شدید زخمی

کراچی: متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کی گاڑی گھوٹکی سے کراچی واپسی پر حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ایم کیو ایم پاکستان رہنما خواجہ اظہار الحسن وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے کے لیے گھوٹکی گئے تھے تاہم واپسی میں کراچی پہنچنے سے قبل ٹول پلازہ کے قریب ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی۔خواجہ اظہار کے قافلے میں شریک ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سنجے پروانی نے حادثے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ میری گاڑی سب سے پیچھے تھی، روڈ پر گڑھا کھدا ہوا تھا لیکن علامت کوئی نہیں تھی جب کہ تعمیراتی کام کے باعث پڑی مٹی ڈرائیور کو نظر نہیں اّئی اور گاڑی ٹکرا گئی۔

انہوں نے کہا کہ حادثے کے مقام پر متبادل راستہ تھا لیکن اس کی کوئی نشاندہی نہیں کی گئی تھی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رکن عامر خان نے بتایا کہ خواجہ اظہار کے سر اور جسم کے دیگر حصوں پر چوٹیں آئی ہیں جب کہ تین محافظ بھی زخمی ہوئے جن میں دو کی حالت تشویشناک ہے،زخمیوں کو اسٹیڈیم روڈ پر نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے اہم رہنما فیصل سبزواری کے مطابق خواجہ اظہار کا سٹی اسکین مکمل ہوگیا ہے، سر میں شدید چوٹ ہے لیکن خطرے والی کوئی بات نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close