Featuredسندھ

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ ڈالر کے ریٹ مزید بڑھاؤ، ہر گھر میں مہنگائی کا بم پھٹ رہا ہے، رحمان ملک

سکھر: سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ ڈالر کے ریٹ مزید بڑھاؤ، ہر گھر میں مہنگائی کا بم پھٹ رہا ہے، اس بم کو پھٹنے سے کون روکے گا؟ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ ڈالر کے ریٹ مزید بڑھاؤ، ہر گھر میں مہنگائی کا بم پھٹ رہا ہے، اس بم کو پھٹنے سے کون روکے گا؟ بلاول بھٹو زرداری نے مہنگائی پر جو بیان دیا وہ بالکل ٹھیک دیا۔

رحمان ملک نے مزید کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ہم پر بم ڈالنے کی کوشش کی، ہماری فوج نے ان کو بہتر جواب دیا۔ سابق وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ کابینہ کے تمام وزراء کو 15 ہزار روپے دے کر ایک کوارٹر میں رکھا جائے، پھر دیکھتے ہیں ایک کوارٹر میں 15 ہزار روپے میں یہ وزراء کیسے گزارا کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close