کراچی: پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہاہے کہ اپوزیشن کی طرف تعاون کیلئے ہاتھ بڑھایا جارہاہے لیکن حکومت ڈری جارہی ہے ، مری جارہی ہے ، حکومت سنجیدہ نہیں ہے ، ان کو جانے کی پڑ گئی ہے، ہم تو تیار بیٹھے ہیں ،تحریک انصاف ہی سنجیدہ نہیں ہے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے مولابخش چانڈیونے کہا کہ مہنگائی نے ملک کوہلا کر رکھ دیاہے ، اپوزیشن کی طرف تعاون کیلئے ہاتھ بڑھایا جارہاہے لیکن حکومت ڈری جارہی ہے ، مری جارہی ہے ، حکومت سنجیدہ نہیں ہے ، ان کو جانے کی پڑ گئی ہے ، ابھی آئے ہو جانے کی باتیں نہ کرو۔
انہوں نے کہا کہ وزراءگالیاں دے رہے ہیں اور وزیر اعظم تنقید کررہے ہیں ، اس سے کچھ نہیں ہونا ، کچھ نے تنقید کرنی ہے اور کچھ نے بیانات دینے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم تو تیار بیٹھے ہیں ،تحریک انصاف ہی سنجیدہ نہیں ہے ، وزیر اعظم کہتے ہیں کہ ملک میں بہتری بچھڑے اور مرغیاں پالنے سے ہوگی۔