سندھ

فواد چوہدری ماضی میں ہر فورم پر پیپلز پارٹی کا دفاع کرتے تھے، مرتضیٰ وہاب

کراچی: مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ فواد چوہدری ماضی میں ہر فورم پر پیپلز پارٹی کا دفاع کرتے تھے، فواد چوہدری سے پوچھنا چاہیئے کہ اگم پیپلز پارٹی غلط ہے تو آپ نے اس وقت دفاع کیوں کیا، فواد چوہدری کو اپنے ماضی پر نظر ڈالنی چاہیئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ فواد چوہدری ماضی میں ہر فورم پر پیپلز پارٹی کا دفاع کرتے تھے، فواد چوہدری سے پوچھنا چاہیئے کہ اگر پیپلز پارٹی غلط ہے تو آپ نے اس وقت دفاع کیوں کیا؟

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی پیپلز پارٹی پر الزامات عائد کئے گئے، فواد چوہدری کو اپنے ماضی پر نظر ڈالنی چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا، قوم وفاقی حکومت کی کارکردگی سے مایوس نظر آتی ہے، الزام تراشی سے پیپلز پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، تحریک انصاف کی کوئی پالیسی نہیں ہے، وزیر خزانہ قوم کو کوئی ریلیف نہیں دے سکے، پچھلے آٹھ ماہ میں قوم نے صرف بھوک اور افلاس دیکھا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close