سندھ

صوبہ سندھ ہوا سے روزانہ 1236 میگاواٹ بجلی بناکر نیشنل گرڈ کو دے رہا ہے، امتیاز احمد شیخ

کراچی: وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ توانائی کے ماحول دوست منصوبوں میں سبقت لئے ہوئے ہے اور سندھ میں کراچی سے تھر تک کا قدرتی ونڈ کوریڈور ہمارے لئے خدا کی ایک انمول نعمت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ میں ہوا سے بجلی بنانے کے 24 منصوبے اب تک مکمل ہوچکے ہیں جو مجموعی طور پر روانہ 1236 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ کو فراہم کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں ہوا سے 50 میگا واٹ بجلی بنانے کا پہلا منصوبہ 2012ء میں مکمل ہوا تھا جب کہ ہوا سے بجلی بنانے کا 24 واں منصوبہ 18 مارچ 2019ء کو مکمل ہوچکا ہے، اس کے علاوہ صوبے میں ہوا سے بجلی بنانے کے 14 نئے منصوبے آئندہ برس 2020ء تک مکمل ہوجائیں گے، جو مزید 774 میگا واٹ ماحول دوست بجلی نیشنل گرڈ کو روانہ فراہم کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close