کراچی: ملک بھر میں شب برأت آج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ شب برأت کی مناسبت سے ملک بھر کی مساجد میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا ہے، مساجد و گلی محلوں میں میلاد و ذکر و نعت کی محافل سجائی گئی ہیں جہاں فرزندانِ اسلام اللہ تعالیٰ کے حضور اپنے گناہوں کی معافی طلب کرنے میں مصروف ہیں۔
اس مناسبت سے نذر و نیاز کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے جب کہ شب برأت پر بڑی تعداد میں لوگ قبرستانوں کا بھی رخ کررہے ہیں اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھانے کے ساتھ ساتھ ان کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی بھی کرنے میں مصروف ہیں۔
شب برأت کے سلسلے میں قبرستانوں میں صفائی ستھرائی اور چراغاں کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات سخت کیے گئے ہیں۔