سندھ
حکومت سندھ کی نااہلی کے سبب ٹریفک جام معمول بن چکا ہے، عوام اذیت میں ہیں، ایم کیو ایم پاکستان
کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان کا نو تعمیر شدہ یونیورسٹی روڈ کی ناقص منصوبہ کے باعث تباہی پر گہری تشویش کا اظہار، مذکورہ روڈ کی تعمیر کو چند ماہ ہی گذرے ہیں اور جابجا کھدائی ناقص ٹاؤن پلاننگ کی بدترین مثال ہے، نیپا سے کراچی یونیورسٹی کے درمیان ٹریفک جام معمول بن چکا ہے، رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور ٹریفک جام کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہوسکتی ہے، لہٰذا سندھ حکومت اپنا قبلہ درست کرے اور عوام کو اس تکلیف سے نجات دلائے، بصورت دیگر عوام احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے۔