سندھ

میری اور پارٹی ارکان کی زندگی کو خطرہ ہے ،تحفظ فراہم کیا جائے

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے پولیس سے سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اور پارٹی افراد خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں اور ان کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں،اس سلسلے میں انھوں نے آئی جی اور ڈی آئی جی ایسٹ کو فون کیا ہے اور انھیں تحفظ فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔فاروق ستار نے سیکورٹی کی درخواست ایم کیو ایم پاکستان کے پیر الہی بخش (پی آئی بی)کالونی میں قائم دفتر اور رہائش پر مانگی ہے۔ جبکہ پولیس نے ان کو جواب دیا ہے کہ پولیس پاکستان پیپلز پارٹی کی سلام شہداء ریلی کی سیکیورٹی فراہمی میں مصروف ہے، اس حوالے سے بات میں بات کرینگے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close