سندھ
سندھ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع
اسلام آباد: وزارت داخلہ نے سندھ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کردی ہے۔
وفاقی وزارت داخلہ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کردی ہے اور یہ توسیع 18 اکتوبر2016 سے17 جنوری 2017 تک دی گئی ۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق رینجرز اختیارات میں توسیع سندھ حکومت کی درخواست پر کی گئی ہے۔ رینجرز کو اختیارات انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت دیئے گئے جب کہ ماضی کے برعکس اختیارات میں توسیع اور اختیارات میں توسیع کا معاملہ خوش اسلوبی اور باہمی تعاون سے طے پایا۔
واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی رو سے ملنے والے خصوصی اختیارات کے تحت رینجرز قانونی طور پر جرائم پیشہ افراد اور دہشتگردوں کے خلاف آزادانہ کارروائی کرسکتی ہے۔