سندھ

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو دوبارہ بحالی کی امید

کراچی: ایم کیوایم رہنما خواجہ اظہارالحسن کو گرفتار پر معطل ہونے والے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو دوبارہ ان کے عہدے پر بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

معطل ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے گزشتہ ماہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہارالحسن کو ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو معطل کردیا تھا۔

 ایک بار پھر معطل ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو دوبارہ ان کے عہدے پر بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ اس حوالے سے راؤ انوار نے بھی جلد ہی اپنی بحالی کی امیدظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ اظہار الحسن کے گھر ٹارگٹ کلر کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی بار راؤ انوار کو ان کے عہدے سے معطل کیا گیا تھا تاہم کچھ روز بعد دوبارہ ان کو عہدے پر بحال کردیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close