سندھ
رمضان المبارک کا آغاز 7 مئی سے ہونے کا امکان
کراچی: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کا آغاز7 مئی سے ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے سائنسی اعدادوشمار کے مطابق ماہ صیام کا چاند 5 مئی یعنی 29 شعبان کو نظر آنے کا امکان نہیں ہے،رمضان کا چاند 6 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے اور پہلا روزہ سات مئی بروز منگل ہوگا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے چھ مئی کو کراچی میں غروب آفتاب سات بجکر چار منٹ پرہوگا ،غروب آفتاب کے بعد 7 بجکر 33 منٹ تک چاند آسمان پر ہوگا، اس وقت چاندکی عمر۱۵ گھنٹے۴۳ منٹ ہوگی۔
یاد رہے وزارتِ مذہبی امور رواں سال بھی رمضان المبارک اور عید ملک بھر میں ایک ساتھ منانے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں اور انہوں نے صوبوں سے قانونی حمایت مانگ لی ہے۔