سندھ

کراچی آئندہ ہفتے ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا: محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

کراچی میں درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں آئندہ ہفتے کے لیے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یکم تا 3 مئی کے دوران کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا جس کے باعث درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید کا کہنا ہے کہ کراچی کی موسم خوشگوار رکھنے والی سمندری ہوائیں دن کے اوقات میں بند رہیں گی شمالی اور شمال مغربی علاقوں سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی۔

ماہرین موسمیات اس کی وجہ بتاتے ہیں کہ کراچی گنجان آباد اور کنکریٹ کا جنگل بن چکا ہے ایسے میں بڑھتے درجہ حرارت گرمی کی شدت زیادہ محسوس کرنے کا باعث بن رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی ہیٹ ویو: اسے ہوّا مت بنائیں

ہیٹ ویو کے دوران بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلا جائے۔دھوپ میں نکلنے کی صورت میں شہری چھتری کا استعمال کریں۔پانی کا زیادہ استعمال اور ہلکے رنگوں کے ڈھیلے ڈھالے ملبوسات کا استعمال کیا جائے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جنوبی پنجاب اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں مزید گرمی بڑھنے کے امکان ہیں۔

دوسری جانب مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان کے بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close